
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)صحت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ بھارت سرکار آیوشمان بھارت اور پی ایم جن اوشدھی یوجنا سمیت بہت سے اقدامات کررہی ہے۔ تاکہ لوگوں کے لیے اعلیٰ معیار ی اور سستی حفظان صحت کی سہولتیں آسانی سے میسر ہوسکیں اور سبھی کے لیے طبی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔ بھارت کوویڈ-19 کے خلاف اپنی جنگ کو مستحکم کرنے کے خاطردنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم بھی چلا رہا ہے۔
انھو ں نے اپیل کی ہے کہ صحت کے عالمی دن کے موقع پر ہم سب چہرے پر ماسک لگا کر ، مستقل ہاتھ دھو کر اور دیگر ضابطوں پرعمل کرنے سمیت تمام ممکنہ احتیاط کرکے کوویڈ-19 کے خلاف جنگ پرتوجہ دیں۔ساتھ ہی ساتھ فٹ رہنے اور ٹیکہ لگوانے کے عمل کو مضبوط کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔جب کہ انتخابی ریلیوں میں ہجوم پریہ چیزلاگونہیں ہورہی ہے اورنہ وہاں اس طرح کی اپیل کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاہے کہ صحت کاعالمی دن ایک ایسا دن ہے جو ہمیں ان سبھی لوگوں کی ستائش اور شکریہ ادا کرنیکے عزم کو ظاہر کرتا ہے جو ہمارے اس کرئہ ارض کو صحت مندبنانے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔ یہ ایک ایسا دن بھی ہے جب ہم حفظان صحت میں تحقیق اوراختراع کو تعاون دے کر اپنے عزم کو دہراتے ہیں۔



