بین ریاستی خبریں

مالیگاؤں : جماعت اسلامی ہند کی طرف سے مضمون نویسی

جماعت اسلامی ہندمالیگاؤں کی طرف سے مضمون نویسی۔۔

مالیگاؤں

مالیگاؤں(شیخ عبدالماجد ندوی )بروز اتوار 24 جنوری 2021 صبح 11بجے ATT ہائ اسکول مالیگاوں میں جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کی ریاست گیر مہم ( اندھیرے سے اجالےکی طرف 22تا 31جنوری 2021) کے تعارف کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند مالیگاؤں کی طرف سے برادران وطن طلبہ و طالبات کے درمیان مراٹھی زبان میں مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔

مالیگاؤں

جس میں 13 طلبہ و طالبات نے شرکت کی اگرچہ پہلے ہی مراٹھی اسکولوں میں سات عناوین جس میں اسلام ۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔و،قرآن وغیرہ شامل تھے ۔ دیئے گئے تھے اور ان عناوین سے متعلق کتابیں بھی اسکولوں میں پہنچا دی گئ تھیں تاکہ طلبہ و طالبات ان کا مطالعہ کرکے وقت متعینہ پر کسی ایک عنوان پر مضمون لکھ سکیں اس کا مقصد یہی ہے کہ ان کے اذہان میں اسلام و محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق تعلیمات راسخ ہو سکیں اور غلط فہمیوں کا ازالہ ہوسکے ۔انٹری تقریبا 30 کےقریب آئ تھی مگر موجودہ حالات کے پیش نظر مقابلہ میں تعداد متاثر رہی ۔

اس مقابلہ کا نتیجہ انشاء اللہ بروز اتوار 31 جنوری کو ظاھر کیا جائیگا ۔اول دوم سوم کو بالترتیب 7ھزار 4 ھزار اور 3 ھزار نقد دیئے جائیں گے اور اعزازی اول دوم کو ایک ھزار پانچ سو دیئے جائیں گے اور تمام شرکاء کی خدمت میں انعامات اور سرٹیفکیٹ پیش کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button