یہاں مضبوط سے مضبوط لوہا ٹوٹ جاتا ہے کئی جھوٹے اکٹھا ہو تو سچا ٹوٹ جاتا ہے
مالیگاؤں:(اردودنیانیوز) بزم خلوص مومن پورہ و حفاظت گروپ مالیگاؤں کے زیراہتمام بمقام رسولپورہ اسکول نمبر 16نزد شالیمار ڈبلر خانقاہ آشیانۂ مجددی فاؤنڈیشن میں عالیجناب شاعر اسلام آزاد انورؔ صاحب کی زیرسرپرستی، عالیجناب محمد عارف نوری (نائب صدر راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں) کی زیرنگرانی، خادم قوم الطاف بابا نقشبندی کی صدارت میں ایک اصلاحی اور نعتیہ آل مالیگاؤں مشاعرہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جناب محمد اشرف صاحب کی تلاوتِ قرآن پاک سے مشاعرہ کا آغاز ہوا۔
اس نورانی و عرفانی نعتیہ نیز اصلاحی پروگرام میں مثالی ناظم مشاعرہ جناب اطہر طالب نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور محفل کو چار چاند لگا دیا۔ اسی طرح ادارے عوامی انجمن کے رکن رضوان مقادم ، صوفی مشتاق احمد عرف للو(سماجی خدمتگار)، جناب مختار اعظمی ( شیوسینا ساکھا پرمکھ بوہرہ باغ رسولپورہ)،عالیجناب محمد مصطفیٰ برکتی سر، جناب سلیم ساحل، شکیل مقادم، جناب محمد صادق چاچا، مختار تارم (سوشل ورکر)، عبدالخالق چندن بنارسی، جابر بھائی، عبدالماجد صاحبان مہمانانِ خصوصی اصلاحی و نعتیہ مشاعرہ میں شریک رونق محفل رہے
البتہ اس پروگرام کو منعقد کرنے کا ایک بامقصد کو سامنے رکھنا تھا کہ قوم وملت کا درد رکھنے والا اور بے شمار مصیبتوں اور حالات سے تقریباً مولانا عبدالرشیدؔ مجددی مقابلہ کرتے رہے اور ان کی حالاتِ زندگی کے نجی معاملات میں موصوف تو نو سالوں سے جس کرب و تکلیف سے زندگی گزاری اور سماج میں رہتے ہوئے اپنے آپ کو صبر کا مظاہرہ کیا۔
موصوف اپنی عزت اور خود کی آبرو کو داؤ پر لگا دیا۔ مخالفت، اختلافات کی دنیا سے بھی لڑتے رہے، ہر طرح کے الزامات کو بھی خدا پر چھوڑ دیا۔ ان کی غربت کی زندگی اور جن کے ماں باپ نہیں اس یتیم بے بس و مجبور کو حراساں کیا گیا اور ہر طرح کی جو تکلیفیں پہنچی یہ بندہ اللہ کے حضور دو رکعت نماز سجدۂ شکر ادا کیا اور نوسالوں کے بعد انھیں اللہ کریم نے اپنے محبوب نبیؐ کے صدقے نجات دلائی اس بات پر ایک اصلاحی تقریب اور نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔
ان کو معززین شہر، صوفیاء کرام اور علماء کرام کی موجودگی میں ان کو بے شمار مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات پیش کئے گئے اور انھیں بہت مختصر وقت میں رقیب وقت اور کون اپنا اور کون پرایا وہ تو سب کچھ موصوف نے اللہ پر چھوڑ دیا۔ موصوف کے نجات پانے اور ان کا جو شایانہ استقبال مہمانوں کے ہاتھوں کیا گیا۔ جناب والا بے اختیار ان کی آنکھوں سے آنسو جاری رہے اور خدا کے حضور بار بار شکر ادا کرتے رہے خود بھی اُن لوگوں کے لیے دعا فرمائی جنہوں نے مولانا عبدالرشیدؔمجددی صاحب کے لیے معاونت کی اور ان کو ہمت و حوصلہ بخشا۔ اللہ اُنھیں بہترین جزائے خیر دے ،
دشمن کی دشمنی اور حاسدین کے حسد سے خدا ہمیشہ محافظ رکھے۔ بعدہٗ صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں محمد عارف نوری، صدر بزم خلوص مومن پورہ جناب آزاد انورؔ کی رہنمائی و سرپرستی میں منتخب شعرائے کرام جناب ادریس وارثی، جناب ملک منظرؔ ، جناب ساجد نیرؔ، جناب فیاض سالکؔ، جناب وسیم انجمؔ، جناب عبدالرشیدؔ مجددی، سہیل انجم، عمران راشدؔنعتیہ مشاعرہ میںاپنے کلام بلاغت سے سامعین اور عقیدت مندان اولیاء و عاشقانِ رسول کو نوازا اور خانقاہ آشیانۂ مجددی فاؤنڈیشن میں مشترکہ اداروں کی جانب سے مہمانانِ کرام و مولانا عبدالرشیدؔمجددی صاحب کا استقبال و خیر مقدم کیا گیا
ساتھ ہی نیاسال کے آغاز پر ملت اسلامیہ کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے دعاگو کہ خدا ہر محاذ پر کامیابی عطا فرمائے اور ہماری زندگی میں ہمیشہ اللہ پاک امن و سلامتی و سرسبز شادابی عطا فرمائے نیز عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کے ساتھ اللہ خیر و عافیت کا معاملہ فرمائے اور یہ نیا سال اور آنے والی ہماری زندگیوں میںانقلاب برپا کرے اور تمام تر فتنوں سے خداوندہ ملت اسلامیہ کی حفاظت فرمائے۔ یہ پروگرام اپنی نوعیت کے لحاظ سے تاریخ ساز رہا۔ آخر میںصدر کی اجازت سے رسم شکریہ کے ساتھ یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔




