بین الاقوامی خبریں

متنازع ’ٹویٹر‘ پرامریکہ میں چینی سفارت خانے کا ’ٹویٹر اکائونٹ‘ بلاک

واشنگٹن21؍جنوری (ایجنسیاں ) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ نے ایک متنازع ’ٹویٹ‘ کی وجہ سے امریکا میں چینی سفارت خانیکا ٹیوٹراکائونٹ بلاک کردیا۔ اس ٹویٹ میں چینی سفارت خانے کی طرف سے چین کے مسلم اکثریتی صوبے’سنکیانگ’ میں بیجنگ کی پالیسیوں کا دفاع کیا گیا تھا۔چینی سفارتخانے کے اکاؤنٹ نے رواں ماہ کے شروع میں ایک ٹویٹ شائع کی جس میںکہا تھا کہ تھا کہ ’یغور خواتین اب‘بچے پیدا کرنے والی مشینیں نہیں رہی ہیں۔

چینی سفارت خانے کی اس متنازع ٹویٹ سے قبل سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم کی طرف سے کہا گیا تھا کہ چین اپنے ہاں یغور نسل کے لوگوں کے ساتھ غیرانسانی برتائو کرتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ٹویٹر کا یہ فیصلہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اقتدار کے آخری دن ان کی طرف سے چین پر تنقید کے بعد آیا۔

صدر ٹرمپ نے چین پر سنکیانگ صوبے کے مسلمانوں پر نسل کشی کا الزام عاید کیا تھا۔ جوبائیڈن انتظامیہ نے ان کے اس موقف کی تائید کی ہے۔جمعرات کو ایک ٹویٹر کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے چینی سفارت خانے کی متنازع ٹویٹ پر کارروائی کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی سفارت خانے نے ہماری پالیسی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button