قومی خبریں

محبوبہ مفتی نے دہلی تشددکیلئے وزیراعظم مودی پر کی تنقید

جموں: محبوبہ مفتی نے دہلی تشددکیلئے وزیراعظم مودی پر کی تنقید ،کہا فسادکی سازش کرنے والے بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں

جموں: (اردودنیا.اِن)جموں میں زرعی قوانین کو لے کر پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے آج مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ محبوبہ نے الزام لگایا کہ دہلی فسادات کی سازش کرنے والے لوگ بی جے پی سے ملے ہیں۔ جمعرات کے روز سری نگر سے جموں پہنچی محبوبہ مفتی نے پہلے جموں میں پارٹی کارکنان سے بات کی اور میڈیا سے گفتگو کے بعد دہلی فسادات کے بہانے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی فسادات میں ملوث لوگوں کی تصاویر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ ہیں۔محبوبہ یہیں نہیں رکیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی فسادات میں ملوث ایک شخص بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سنی دیول کی انتخابی مہم میں شامل رہا ہے۔ پی ڈی پی صدر نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت جلد از جلد ان تینوں زرعی قوانین کو واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت یہ دعوی کررہی ہے کہ یہ تینوں بل کسانوں کے مفاد میں ہیں لیکن اس بل کو بنانے سے پہلے کاشتکاروں سے پوچھابھی نہیں گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button