بین ریاستی خبریں

مئو : جامعہ مفتاح العلوم  شاہی مئو ‏  میں انجمن اصلاح اللسان کا افتتاحی پروگرام

مئو : (اردودنیا.اِن) بروز جمعرات بعد نماز مغرب کو مدرسہ جامعہ مفتاح العلوم  شاہی مئو ‏  میں انجمن اصلاح اللسان کا افتتاحی پروگرام ہوا جس میں محمد شمیم اختر چمپارنی نے حصہ لیا ان کا عنوان حقوق والدین تھا  محمد شمیم اختر چمپارنی  متعلم جامعہ مفتاح العلوم نے والدین کے بارے میں اپنا اظہار خیال جاتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے  انسانوں پر اس قدر نعمتوں کا انبار اور اپنے رحم و کرم کے پھول نچھاور کر دیا ہے جسے ہم شمار نہیں کر سکتے ہیں  ان تمام نعمتوں میں  سب سے  بڑھ کر  ماں باپ کا  سایہ ہے۔

  ماں باپ کیا ہوتے ہیں  یہ باتیں ان سے پوچھئے  جن کے   ماں باپ نہیں ہے  شمیم اختر  نے یہ بھی کہا  کہ  اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا   کے  تیرے رب نے تجھے اس بات کا حکم دیا ہے کہ تم  اس کے علاوہ کسی کی عبادت مت کرو آگے فرمایا اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو تم  ان کی ہر بات مانو  ان کے بڑھاپے کا سایہ بنو   انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  جس اولاد سے والدین ناراض رہتے ہیں اس سے اللہ ناراض رہتا ہے اور جس اولاد سے والدین خوش رہتے ہیں۔

اس سے اللہ بھی خوش رہتا ہے جس اولاد سے والدین ناراض رہتے ہیں اس کی کوئی بھی عبادت قبول نہیں ہوتی ہے انہوں نے کہا  ان کے لیے ہمیشہ یہ دعا کرتے رہنا چاہیے کے اے اللہ تو ان دونوں پے  رحم  کر جیسا کہ ان  دونوں نے مجھے چھوٹے پن میں پالا ہے  والدین کی اطاعت کرنا ضروری ہے جس طرح انہوں نے  آپ کو اپنی  شکم میں نو ماہ کھا  اس کے بعد دو 2  سال تک دودھ پلایا 

  اس دوران نہ جانے کیسی کیسی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑا ہو گا اگر اس کے باوجود  ہم اپنے والدین کی خدمت نہیں کریں گے  اور اطاعت نہیں کریں گے  تو بہت شرم کی بات ہے انہوں نے نے موجودہ دور میں  نوجوانوں کو یہ نصیحت کیا کہ  تمام نوجوان  اپنے والدین کی اطاعت و فرمانبرداری کرے ان کو کبھی برا بھلا نہ کہے   اور ان کے ساتھ صلہ رحمی کا معاملہ کرے   

اس انجمن میں جامعہ کے تمام اساتذہ کرام موجود تھے تمام اساتذہ کرام نے   محمد شمیم اختر  کہ مستقبل کے لیے دعائیں دیں   محمد شمیم اختر مشرقی چمپارن بہار الھند متعلم  جامعہ مفتاح العلوم شاہی کٹرہ مئو   درجہ دورہ حدیث۔

متعلقہ خبریں

Back to top button