بھوپال:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا انفیکشن کی دوسری لہر سے بری طرح متاثر مدھیہ پردیش میں 15 مئی تک لاک ڈاؤن جیسی پابندی لگادی گئی ہے۔وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج اس کا اعلان کیا۔’کِل کورونا2‘ مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ شادی ابھی نہ کریں، شادی سے کورونا انفیکشن کا زبردست پھیلاؤ ہے۔
مختلف اضلاع میں حالات کو دیکھتے ہوئے بھیڑ کو کم کرنے کی کوشش کریں۔ مئی میں شادیاں نہ ہوں،یہ فیصلہ لیاجائے تاکہ انفیکشن سے بچا جاسکے۔وزیر اعلی نے کہا کہ آج میں آپ سے مطالبہ کر تاہوں کہ 15 مئی تک سب کچھ بندکریں۔ عوامی کرفیو پر سختی سے عمل کیا جائے، میں چاہتا ہوں کہ آنے والے وقتوں میں زندگی معمول بن جائے، اس لئے ہمیں کچھ دن سخت کاروائی کرنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بہت سے لوگوں میں یہ ذہنیت ہے کہ وہ اس بیماری کو چھپاتے ہیں، اسے نہ چھپائیں۔ کِل کورونا مہم کی ٹیمیں اب مریضوں کو تلاش کریں گی اور وہیں پر ان کا علاج کریں گی، انہیں فورا دوائیں مل جائیں گی، کسی بھی متاثرہ شخص کو 15 مئی تک گھر میں نہیں چھوڑنا چاہئے۔
ایک ایک شخص کوتلاش کرکے نکالنا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 21 اپریل تک ملک میں متاثرہ ریاستوں کے معاملات میں مدھیہ پردیش ساتویں نمبر پر تھا۔ آج آپ کی مدد سے ہم 14 ویں نمبر پر آئے ہیں۔ مثبت شرح 25 فیصد تک پہنچ چکی تھی، اب یہ 18 فیصد کے قریب آگئی ہے، اگر آپ صحتیابی کو دیکھیں تو یہ 85.13 فیصد ہو گیا ہے۔
بتادیں کہ بدھ کے روز مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 12319 نئے کیس آئے اور 71 مریضوں کی موت ہوئی۔ ریاست میں اب تک 624985 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس بیماری سے اموات کی تعداد 6074 ہوگئی ہے۔ اب تک 529667 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔



