بھوپال:(اردودنیا.اِن)مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع میں منڈی دیپ میں 23 سالہ لڑکی کو جیسے ہی معلوم ہوا کہ اس کی ماں اب اس دنیا میں نہیں رہی ، تو اس نے خود کی زندگی کوختم کرنے کا فیصلہ کیا اس لڑکی کی والدہ کا انتقال کورونا کے سبب ہوا۔ اہل خانہ کے منع کرنے کے باوجود لڑکی پانچویں منزل سے نیچے کود گئی ۔ گھر کی خواتین نے لڑکی کو گرنے سے روکنے کے لئے کچھ دیر تک جدوجہد کرتی رہیں ، لیکن ان کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔اور وہ نیچے کود گئی، اہل خانہ نے بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا ، لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔ یہ معاملہ منڈیدیپ کے وارڈ 24 کولر روڈ پر واقع ہمانشو کالونی کی ملٹی کا ہے۔



