تلنگانہ کی خبریں

مدہول : سر پنج وی راجندر کو عہدہ پر بحال کیا جاے،تلنگانہ ہائیکورٹ کا فیصلہ

مدہول /22 جنوری (شفیع اللہ خان ) مدہول میجر گرام پنچایت سر پنج وی راجندر کو پنچایت راج ضلع آفیسر کی رپورٹ کے بعد ضلع کلکٹر نرمل کی جا نب سے گرام پنچایت فنڈس میں گڑ بڑ کی بنیاد پر معطل کیا گیا تھا اس تعلق سے وی راجندر نے تلنگانہ ہا ئی کورٹ سے رجوع ہو تے ہو ئے تمام دستاویزات پیش کر تے ہوئے اپنے بے قصور ہو نے کے ثبوت پیش کئے

تلنگانہ ہائی کورٹ کی جا نب سے تمام دستاویزات کو دیکھنے کے بعد ضلع کلکٹر کے احکامات کومسترد کرتے ہوئے سر پنج وی راجندر کو عہدہ پر بحال کر نے کے احکامات جاری کئے واضح رہے کہ وی راجندر سر پنج مدہول کو 5 جنوری کو معطل کے نوٹس دی گئی تھی

اس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع ہو تے ہوئے انصاف کی اپیل کی تھی اس ضمن میں کورٹ کا فیصلہ انکے حق میں آنے پر مدہول میں سر پنج کے حامیوں کی جا نب سے پٹاخے بجا کر جشن منایا گیا اور راجندر کو مبارکباد کے پیا مات لوگ دینا شروع کردئیے

وی راجندر سر پنج نے تمام ہی ان کے ہمدردوںکا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ مدہول کی ترقی کیلئے میں رات دن محنت کرونگا اور مدہول کو ایک مثالی گرام پنچایت بنائوں گا انہوں نے عوام سے بھر پور تعاون کرنے کی اپیل کی اطلاع وی راجندر سر پنج مدہول نے میڈیا کو بتائی اس موقع پر وی راجندر نے تمام افرادکا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button