تلنگانہ کی خبریں

مدہول : سرکاری دواخانہ میں کویڈ 19 ٹیکہ سنٹر کا صدر منڈل پر یشد نے افتتاح کیا

مدہول /18 جنوری ( شفیع اللہ خان) آج مدہول گور نمنٹ ہاسپیٹل میں کورونا ویکسین دواخانہ اسٹاف و آنگن واڑی ورکرس کو دئیے گئے کو یڈٹیکہ سنٹر کا افتتاح عائشہ افروز خان صدر منڈل پر یشد مدہول کے ہاتھوں عمل میں آیا اس موقع پر ڈی ایم اینڈ ایچ او کے علاوہ ڈاکٹر کملیش ، ایم پی ٹی سی دیو جی بھو میش اور دیگر آنگن واڑی ورکرس اور دواخانہ اسٹاف موجود تھا اس موقع پر بات کر تے ہوئے ایم پی پی مدہول نے بتایا کہ مدہول گور نمنٹ اسپتال میں آج سے کویڈ 19 کے ٹیکہ دئیے جارہے ہیں

آج جملہ 50 افراد کو کو یڈ ویکسین 19 کے ٹیکہ دئیے گئے گور نمنٹ ہاسپیٹل مدہول ڈاکٹرس و اسٹاف اور آنگن واڑی ورکرس کو یہ ٹیکہ دئیے گئے اور ٹیکہ دینے کے بعد نصف گھنٹہ ان کو نگرانی میں رکھا گیا کسی قسم کی کوئی تکلیف یا شکایت نہیں ہوئی ڈاکٹر کملیش نے بتایا کہ آج سے گور نمنٹ ہاسپیٹل مدہول میں گور نمنٹ پروٹوکال کے مطابق مرحلہ وار کو یڈ 19 کے ٹیکہ دئیے جائینگے

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ضرور ٹیکہ لگاوائیں کو یڈ ٹیکہ سے غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہے ہیں لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے مرحلہ وار طریقے سے ہر فرد کو ٹیکہ لگاوانا ضروری ہے اس موقع پر سید خالد مخدوم کو پشن ممبر ، ایم پی ٹی سی سینو گوڑ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button