بین ریاستی خبریں

مراٹھواڑہ ایکسپریس بہت جلد شروع کی جائے گی – ایس سی آر جنرل مینجر گجانن ملیا

مراٹھواڑہ ایکسپریس بہت جلد شروع کی جائے گی - ایس سی آر جنرل مینجر گجانن ملیا

پربھنی (سید یوسف) ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر گجانن مالیا نے مراٹھواڑہ ریلوے مسافر تنظیم کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ دھرم آباد – منماڑ مراٹھواڑہ ایکسپریس جس کا مراٹھواڑہ کے تمام مسافر تنظیم کے علاوہ لوگوں نے بھی بارہا مطالبہ کیا ہے – جس کو بہت جلد شروع کیا جائے ۔ اس موقع پر مسافر تنظیم کے ارون میگھراج ، پرنسپل سریش نائک واڑے، اوم کار سنگھ ٹھاکور ، راجو مانے اور مرہٹواڑہ مسافر تنظیم کے ستیش ٹاکلکر نے آج سکندرآباد میں ایس سی آر کے ہیڈ آفس میں گجانن مالیا سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے اس یقین دہانی کے فوری بعد تجویز بھیج کر ٹرین کا آغاز کرنے کا وعدہ کیا۔ اس مطالبہ کے ساتھ ہی موجودہ خصوصی حیثیت کا درجہ ختم کرکے ٹرینوں کو باقاعدہ بنایا جائے تاکہ مسافروں کے بڑھتے ہوئے کرایوں میں کمی کی جاسکے۔ نیز قبل ازیں جاری مرہٹواڑہ کے تمام ٹرینوں کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا – ہر اسپیشل ٹرین کو جنرل ڈبے جوڑنے کا پرزور مطالبہ بھی کیا گیا – اسی طرح ہر جنرل ڈبہ میں مسافروں کو آنے جانے کے لیے جلد از جلد جنرل کوچ جوڑنے کا مطالبہ بھی وفد نے کیا – جس پر ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے جنرل مینجر نے مذکورہ مطالبات پر عنقریب عمل آوری کی یقین دہانی کروائی – عیاں رہے کہ مرہٹواڑہ ایکسپریس یہ مرہٹواڑہ کے پانچ اضلاع ناندیڑ، چڑاوا بسمت ضلع ہنگولی ،پربھنی ،جالنہ کے بعد اورنگ آباد کو پہنچتی ہے – بعد ازاں یہ ٹرین منماڑ تک سیمی ایکسپریس بن کر گزرتی ہے – اور پھر وہی شام کو چھ بجے اورنگ آباد سے دھرماباد ناندیڑ کے لیے نکلتی ہے – جس کو علاقہ مرہٹواڑہ کے مسافروں کے لیے جانے آنے کی بہت بڑی اہمیت حاصل ہے –

متعلقہ خبریں

Back to top button