بین ریاستی خبریں

مرکز ی حکومت کی دہلی ہائی کورٹ سے اپیل ، آکسیجن کی فراہمی سے متعلق حکم واپس لیاجائے

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)مرکزی حکومت نے اتوارکے روز دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں اس سے قومی دارالحکومت کو مختص 490 میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی سے متعلق حکم کو واپس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔مرکزی حکومت نے اپنی درخواست میں عدالت سے یکم مئی کے حکم کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے افسران سخت محنت کر رہے ہیں اور اس طرح کے احکامات ان کے حوصلے پر منفی اثر ڈالیں گے۔سالپیسٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس ریکھا پیلی کی بنچ کوبتایاہے کہ دہلی حکومت کچھ ٹینکوں کو چھوڑ رباقی انتظام کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

دہلی کے بترااسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ڈاکٹر سمیت آٹھ مریضوں کی اموات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے ہفتے کے روز مرکز کو ہدایت کی کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ قومی دارالحکومت کو روزانہ 490 میٹرک ٹن آکسیجن مختص کی جائے۔ عدالت نے کہا کہ کافی ہے اور پانی سر کے اوپر چلا گیا ہے۔بنچ نے کہاہے کہ مرکز کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ دہلی کوکسی بھی طرح سے آکسیجن الاٹ ہوجائے۔

عدالت نے کہا تھا کہ ایسا نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔مرکز نے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ دہلی کو فراہم کردہ آکسیجن کوصحیح طریقے سے تقسیم یا استعمال نہیں کیا جارہا ہے ، جس سے دہلی کے رہائشیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button