قومی خبریں

مرکزکی ریاستوں کو ہدایت: روزانہ دیرتک کھلی رہیں گی سرکاری راشن کی دکانیں

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکز نے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو ہدایت دی کہ وہ راشن کی دکانوں کو ماہ کے آخری دن اور مہینے کے آخر میں کھلا رکھیں۔ اس کا مقصد غریبوں کو بروقت اور محفوظ انداز میں رعایتی اور مفت غذائی اجناس کی تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔اس تناظر میں وزارت برائے خوراک نے مشاورت جاری کیا ہے۔ وزارت کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کورونا وائرس کے وبا کی روک تھام کے لئے کچھ ریاستوں اور مرکز ی علاقوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے راشن دکانوں پر اناج کی تقسیم کا وقت کم کردیا گیا ہے۔

اس کی وجہ سے مستفید افراد کو اشیائے خوردونوش کیلئے مناسب وقت نہیں مل رہا ہے۔وزارت نے ایک بیان میں کہاکہ کچھ ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے مناسب قیمت کی دکانوں (ایف پی ایس) یا راشن شاپوں کے اوقات کار کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے پیش نظر محکمہ فوڈ اینڈ پبلک ڈسٹری بیوشن نے 15 مئی 2021 کو مشاورت جاری کیا ہے۔ مشاورت میں راشن دکانوں کو مہینے کے تمام دن کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت مرکز 80 سے زائد غریب خاندانوں کو ایک سے تین روپے فی کلوگرام کی شرح سے 5 کلوگرام اناج فراہم کررہا ہے۔ اس کے علاوہ پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (PMGKAY) کے تحت، دو ماہ مئی اور جون میں اہل کو فی کس پانچ کلوگرام اناج مفت میں دیا جارہا ہے تاکہ کووڈ 19 کی وبا کی دوسری لہر اور لاک ڈاؤن اور روک تھام کے لئے عائد دیگر پابندیوں کا غریبوں پر برا اثر نہ پڑے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button