لکھنو :(اردودنیا.اِن)جب جب بی جے پی پرسوال اٹھنے لگے ہیں،مایاوتی دفاع میں آگئی ہیں۔اب جب کہ ویکسین کی ناکامی اورکوروناوباکوکنٹرول کرنے میں بی جے پی حکومت پرسوال اٹھ رہے ہیں، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ اوریوپی کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے بی جے پی حکومت کے اقدام کی تعریف کی ہے۔باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پرانھوں نے کہاہے کہ اس سال ملک میں کوویڈ 19 کی وبا دوبارہ بڑھ رہی ہے۔
جو لوگ اپنی اپنی ریاستوں میں واپس جانے کا ارادہ کررہے ہیں یا واپس جارہے ہیں تو انہیں وہاں روکیں اور ان کے قیام اور کھانے کے مناسب انتظامات کریں ، بصورت دیگر یہ افراد کورونا وباکی گرفت میں آسکتے ہیں۔مایاوتی نے کہاہے کہ مرکزی حکومت مزدوروں کی نقل مکانی روکنے میں ریاستی حکومتوں کی بھی مدد کرے۔ مایاوتی نے امبیڈکرکے یوم پیدائش کی تقریب کی تعریف کی۔
مایاوتی نے تمام غریبوںکے لیے ویکسین مفت لگانے کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ویکسین لگانے کے لیے 14 اپریل تک ویکسینیشن میلے کے انعقادکے لیے خصوصی مہم شروع کی ہے۔ یہ اچھی بات ہے بات لیکن اگریہ تہوار ملک میں ہوتا تو یہ زیادہ مناسب ہوتا اگر غریب اور دیگر تمام مساکین کو بلا معاوضہ ویکسین دی جاتی۔



