جرائم و حادثاتسرورق

پربھنی : درگاہ روڈ پر معمولی بات کو لیکر چھوٹے بچوں کا جھگڑا طول اختیار کر گیا -جھگڑے میں نوجوان کا قتل

درگاہ روڈ پر معمولی بات کو لیکر چھوٹے بچوں کا جھگڑا طول اختیار کر گیا -جھگڑے میں نوجوان کا قتل -قاتل کے خلاف  پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کے مغربی علاقے میں واقع درگاہ روڈ غوث کالونی میں چھوٹے بچوں کا جھگڑا بڑوں میں پہنچ جانے پر طول جھگڑا اختیار کر گیا – جس میں ایک نوجوان کا قتل ہو گیا – اس متعلق ملی اطلاعات کے مطابق درگاہ روڈ کے غوث کالونی میں دو پہر کے وقت چھوٹے بچوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا –
جو جھگڑا طول اختیار کرتے ہوئے مارپیٹ میں داخل ہو گیا- بعدازاں مذکورہ جھگڑا  30 جنوری 2021  سنیچر کے روز شام کو دوبارہ پیش آیا – جس میں جھگڑے کے دوران مجید خان سلیم خان عمر 40  سال نامی نوجوان کا قتل ہو گیا – جس کی شکایت متوفی کے بھائی احمد خان سلیم خان نے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی –
جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمین نے 30 جنوری بروز سنیچر کے روز چھوٹے بچوں کے جھگڑے پر غیر قانونی طور پر لوگوں کو اکٹھا کرتے ہوئے میری بیوی، والدہ اور بہن کے ساتھ گالی گلوج اور مارپیٹ کرتے ہوئے  میرے بھائی مجید خان کو جان سے مارنے کے نقطہ نظر سے سر پر لکڑیاں، لاٹھیاں، پتھر اور لوہے کے راڑ سے حملہ کرتے ہوئے مارپیٹ کی  –
جس پر انہیں سر پر شدید چوٹیں آئی – بعدازاں انہیں پربھنی کے ضلع سرکاری اسپتال میں لیجایا گیا – تاہم وہاں ڈاکٹرس نے انہیں جانچ پڑتال کے بعد مردہ قرار دیا – مذکورہ معاملہ میں احمد خان سلیم خان کی فریاد پر سید ناقد، سید نعیم، سید معین، ہاشمی،سید عبدالرحمن، سید جیلانی، سید عبدالابراہیم کے علاوہ دیگر دو سے تین نا معلوم افراد کے خلاف 31 جنوری کے روز صبح ساڑھے سات بجے مقدمہ درج کیا گیا ہے 
مزید تحقیقات معاون پولیس انسپکٹر وشال بہاترے کر رہے ہیں – موقع واردات پر ڈی وائے ایس پی سنیل اوہاڑ کے علاوہ پولیس انسپکٹر وویکانند پاٹل نے  پہنچ کر معاملہ کی چھان بین کی-

متعلقہ خبریں

Back to top button