جرائم و حادثاتسرورق

معمولی واقعہ میں تاش کے پتے کی طرح بکھر گیا پوراخاندان، المناک خبر آگئی

میرٹھ: (اردودنیا.اِن) یوپی کے میرٹھ ضلع سے خبر آئی جو بہت غم آمیز ہے۔ ایک کے بعد ایک زخموں سے پورا خاندان تباہ ہوگیا۔ چار افراد کا یہ کنبہ ایک جھٹکے میں بکھر گیا ۔ پہلی بیوی دنیا چھوڑ کر چلی گئی، پھربہو نے بیٹے کو طلاق دے کر رشتہ ختم کرلیا۔ اپنی بیوی سے علاحدگی کے بعدبیٹے نے بھی زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

معذور باپ ایک کے بعد ایک تکلیف برداشت نہیں کرسکا،

باپ نے بھی دنیا کو الوداع کہ دیا۔ جس نے بھی یہ منظر دیکھا آنکھیں اشکوں سے بھر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کنکر کھیڑہ کے شردا پوری کا نوجوان جس نے زہر کھا کر خودکشی کرلی تھی، اس کا والد پیر کی شب بھی صدمے سے چل بسا۔ وہ کئی دن سے ڈسٹرکٹ اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھا۔ نتن تنور (30) اپنے والد راج پال60 کے ساتھ میرٹھ کے کنکرکھیڑا علاقے کے شردھاپوری میں رہتا تھا۔

اتوار کی صبح نیتن کی لاش بیڈ روم سے ملی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی موت سلفاس کھانے سے ہوئی ہے۔ بیڈروم میں طلاق نامہ بھی پایا گیا تھا۔ اس کے مطابق نتن کی صرف 12 مارچ کو ان کی اہلیہ وینیتا سے طلاق ہوگئی تھی۔ شاید اسی وجہ سے اس نے خودکشی کی۔اس واقعے کے بعد معذور والد راج پال کو شدید صدمہ پہنچا۔ راج پال جو ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر سے پہلے ہی بستر پر تھا ، بیٹے کی موت سے نڈھال ہوگیا، اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

وہ پچھلے کئی دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھا۔ منگل کو بھی اس نے بھی دنیا کو الوداع کہہ دیا۔راج پال کی موت کے بعد انسپکٹر نے اس کی بیٹی نے اس سے آگاہ کیا ، جو باغپت میں رہتی ہے۔

منگل کے روز پوسٹ مارٹم کے بعد نعش مقتول کی بیٹی کے حوالے کردی گئی۔ بیٹی نے آخری رسومات ادا کیں۔ تاہم یہ راز بنا ہوا کہ جب خاندان میں آئے دن ایسے حادثات ہورہے تھے ، تو دیگر رشتہ دار کواس کی خبر کیو ں نہیں تھی ، تاہم اس سلسلے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button