بین ریاستی خبریں

مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کی فتح پر ادھو ٹھاکرے کا بیان، کہا بنگال کی شیرنی کوجاتاہے جیت کاسہرا

ممبئی:(اردودنیا.اِن)مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اتوار کے روز مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی کو پارٹی کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔ ریاستی اسمبلی انتخابات میں 292 نشستوں پر ہوئے انتخابات میں ترنمول کانگریس نے تقریبا 210سے زیادہ نشستوں پرجیت حاصل کی ۔ یہاں جاری ایک بیان میں ٹھاکرے نے کہا کہ صرف بنرجی ہی بنگال کی عزت نفس ووقارکی حفاظت کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس فتح کا سارا سہرا بنگال کی شیرنی کو جاتا ہے۔ شیوسینا کی قیادت کررہے ٹھاکرے نے کہا کہ وزیر اعظم، مرکزی وزیر داخلہ، مرکز کے بہت سے وزراء اور متعدد ریاستوں کے وزر اء اعلی بنرجی کو شکست دینے کے لئے مغربی بنگال کے میدان میں تھے۔

ٹھاکرے نے کہاکہ لیکن انہوں نے ان تمام قوتوں کو شکست دی، میں ان کی ہمت اور مغربی بنگال کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کو بالواسطہ طور پر طنز کیا کہ اگر سب لوگ سیاست کرچکے ہوں تو آئیں ہم متحد ہوجائیں اور کووڈ 19 کی وبا کے خلاف جنگ پر توجہ دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button