بین ریاستی خبریں

مغربی بنگال میں کورونا نے لی ایک اور امیدوار کی جان اب تک کووڈ کی وجہ سے ہوچکی ہے 3 امیدواروں کی موت

کولکاتہ:(اردودنیا.اِن)کورونا پورے ملک میں تباہی مچا رہی ہے۔ یہ بات عیاں ہے کہ مغربی بنگال کی انتخابی ریاست بھی اس سے الگ نہیں ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا کی گرفت کی وجہ سے اب تک چار امیدواروں کی موت ہوچکی ہے۔ پیر کے روز مغربی بنگال کے ضلع مالدا کی وشنو نگر سیٹ سے آزاد امیدوار سمیر گھوش کورونا سے ہارکرانتقال کرگئے۔ بنگال انتخابات کے آخری مرحلے میں مالدہ ضلع کی اس نشست پر ووٹ ڈالاجانا ہے۔

سمیر سے قبل جنگجی پور سے انقلابی سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار پردیپ نندی، مرشد آباد ضلع کی نشست سے کانگریس کے امیدوار رضاء الحق اور شمالی 24 پرگناس ضلع کھردھا سیٹ سے ترنمول کانگریس کے کاجل سنہا کورونا انفیکشن کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس کے علاوہ، متعدد لیڈران اور امیدواروں کو کووڈ مثبت پایا گیا ہے، جن میں مرکزی وزیر اور بی جے پی کے امیدوار بابول سپریو ، فلم اسٹار میتھن چکرورتی، سی پی آئی-ایم کے سوجن چکرورتی اور ٹی ایم سی کے مدن میترا شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button