بین الاقوامی خبریں

20 سال سے زائد عرصہ قید کاٹنے والے فلسطینیوں کی تعداد 61 ہوگئی

20 سال سے زائد عرصہ قید کاٹنے والے فلسطینیوں کی تعداد 61 ہوگئی

مقبوضہ بیت المقدس: (ایجنسیاں)فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ماہ کے دوران مزید دو فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں مسلسل 20 سال سے زاید عرصے سے قید رہنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد بیس سال سے زاید عرصے سے قید فلسطینیوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق الخلیل کے اسیر مامون صبحی الشریف اور طارق خالد الطبش اس نئی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ مامون صبحی الشریف کو 9 فروری 2000کو حراست میں لیا گیا۔ ریاض الاشقر نے بتایا کہ 14 فلسطینی تیس سال سے زائد عرصے سے پابند سلاسل ہیں۔

ان میں کریم یونس اور ماہر یونس شامل ہیں۔ دونوں کو 1983 کو جیلوںمیں ڈالا گیا۔ 33 اسیران 25 سال سے زائد عرصہ اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ سنہ 1994 میں طے پائے اوسلو معاہدے سے قبل گرفتار 26 فلسطینی بدستور پابند سلاسل ہیں، انہیں قدیم اسیران کہا جاتا ہے۔

ان میں سے بعض سنہ 1987 کی تحریک انتفاضہ کے دوران گرفتار کیے گئے۔ اسرائیلی زندانوں میں 6 ہزار سے زاید فلسطینی قید ہیں۔ ان میں سے سیکڑوں بچے اور خواتین ہیں اور بڑی تعداد میں بیمار قیدی شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button