
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزیر سدانند گوڑا نے آج کہا کہ ملک بھر میں تقریباً9000 افراد بلیک فنگس سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے فنگس کے مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دواوں کی 20000 سے زیادہ شیشیاں متاثرہ ریاستوں کو بھیجے ہیں۔
اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ریاست گجرات ہے جس میں 2281 کیس درج ہوئے ہیں اس کو 5800 شیشیاں دی گئی ہیں،جبکہ دوسری سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر کو 5090 شیشیاں دی گئی ہیں۔ آندھرا پردیش کو 910 متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے 2300 شیشیاں دی گئی ہیں۔ اورپڑوسی ریاست تلنگانہ میں 350 کیسز درج ہوئے ہیں اس کو 840 شیشیاں دی گئی ہیں۔
بلیک فنگس کے سیکڑوں کیسز جو آنکھ، ناک، جبڑے کو متاثر کرتے ہیں یہاں تک کہ دماغ تک پھیل سکتے ہیں۔



