قومی خبریں

ملک میں کورونا کے 1.34 لاکھ نئے کیسز،2887 اموات

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 134154 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ 2887 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 28441986 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں 1713413 افراد زیر علاج ہیں۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 211499 ہے۔

جبکہ ویکسی نیشن مہم کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں2426265 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اب تک 221043693 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 2159873 افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوا ہے۔ ملک میں کورونا کی مثبت شرح 6.21فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button