بین الاقوامی خبریں

ملکہ کی ’توہین‘ ملائیشیائی اداکار گرفتارکرلئے گئے

جکارتہ: (ایجنسیاں)ملائیشیائی ملکہ کی توہین کے الزام میں پولیس نے ایک ملکی اداکار کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس اداکار نے ملکہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر طنزیہ جملے تحریر کیے تھے۔جس اداکار کو ملائیشیائی پولیس نے حراست میں لیا ہے، ان کا نام فہمی رضا ہے۔ انہیں جمعہ 23 اپریل کی رات گرفتار کیا گیا۔

ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ملک کے دستوری بادشاہ کی اہلیہ کی توہین کی ہے۔ فہمی رضا کی گرفتاری پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار کے منافی اقدام قرار دیا ہے۔اداکار فہمی رضا نے ملکہ تْنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایسے کلمات لکھے جو مبینہ طور پر ان کی توہین کے تناظر میں لیے گئے ہیں۔

پولیس کے بیان کے مطابق اداکار نے میوزک پورٹل اسپوٹی فائی (Spotify) کے گانوں کی ایک پلے لسٹ بھی اپ لوڈ کی ہے اور ان میں شامل بعض گیتوں میں حسدکے الفاظ شامل ہیں۔ ان گیتوں کی پلے لسٹ کے ساتھ ملکہ کی ایک تصویر بھی ہے۔فہمی رضا کی گرفتاری بغاوت اور کمیونی کیشن قوانین کے تحت کی گئی ہے اور انہی فوجداری ضابطوں کے تحت تفتیشی عمل جاری رکھا گیا ہے۔

ملائیشیائی اداکار نے انسٹاگرام پر کلمات درج کرنے کے ساتھم اپنے فیس بک اکاؤنٹ کا بھی ایک لنک لگایا، جس پر بھی گانوں کی پلے لسٹ موجود ہے۔یہ تمام تفصیلات میڈیا کو محکمہ پولیس کی فوجداری (مجرمانہ) تفتیش کے ڈائریکٹر حضور محمد نے بتائی ہیں۔ انسٹاگرام پر ملائیشیائی ملکہ کے اکاؤنٹ پر متنازعہ جملوں کے جواب میں یہ بھی ایک فالوور نے پوچھا کہ آیا محل کے سبھی باورچیوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔ملکی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر فالوورز کو جواب دیا گیا کہ کیا وہ حاسدہے، اس جواب پر سوشل میڈیا پر شور مچ گیا۔

اس شور کے بعد ملکہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو کچھ وقت کے لیے معطل کر دیا گیا۔ جب یہ بحال کیا گیا تو اس پر دیا گیا ریمارک موجود نہیں تھا۔اس صورت حال کے حوالے سے ملائیشیائی بادشاہ کے محل کی انتظامیہ نے نیوز ایجنسی روئٹرز کے پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا۔ نیوز ایجنسی نے فہمی رضا کی حراست بارے بھی پوچھا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button