
ممبئی میں ترمیمی شہریت قانون مظاہرین کیخلاف کیس واپس لیاجائے
متعددسماجی اورسیاسی شخصیت کی دستخط کیساتھ وزیرداخلہ کومیمورنڈم
ممبئی:26/ڈسمبر(ای میل) سماجی اورسیاسی معاملات پردرج تمام کیس منسوخ کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلہ کے تحت ممبئی میں ترمیمی شہریت قانون(سی اے اے) کے خلاف ۵۶؍دنوں تک چلنے والے مظاہرہ میں شامل احتجاجیوں کے خلاف پولس ایف آئی آرواپس لینے کامطالبہ ایک وفدنے ریاستی وزیرداخلہ انیل دیشمکھ سے ملاقات کے دوران کیا۔میڈیاخبروں کے مطابق ہم بھارت کے لوگ نامی تنظیم کے عہدہ دار فیروزمیٹھی بوروالانے گذشتہ روزریاستی وزیرداخلہ انیل دیشمکھ سے انکی رہائش گاہ پرایک وفدکے ساتھ ملاقات کی۔فیروزمیٹھی بوروالانے وزیرموصوف کوبتایاکہ دہلی کے شاہین باغ کی طرزپرممبئی میں سی اے اےقانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پرامن تھااورکسی تشددکے بغیرجاری رہا۔کویڈ۔۱۹؍ اورلاک ڈاؤن نافذہونے پریہ مظاہرہ ختم کردیاگیاتھا،جبکہ پولس نے بے جاالزامات کے تحت مظاہرین کے خلاف ایف آئی آردرج کئے۔مزیدخبروں کے مطابق وفدنے ۳۱؍سماجی،ادبی اورسیاسی شخصیات کے دستخطوں کے ساتھ ایک میمورنڈم وزیرموصوف کوپیش کیا۔وزیرداخلہ انیل دیشمکھ نے معاملہ پرفوری کاروائی کرنے کی افسران کو ہدایت دی ہے۔



