قومی خبریں

ممبئی کانگریس کے صدر کی حیثیت سے بھائی جگتاپ منتخب

ممبئی کانگریس کے صدر کی حیثیت سے بھائی جگتاپ منتخبممبئی 19 ڈسمبر(فردوس سورتی) : قانون ساز کونسل سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے بھائی جگتپ کو ممبئی کانگریس کے صدر کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے جگتاپ کے نام پر مہر ثبت کردی ہے۔ لہٰذا، ممبئی کے صدر کے عہدے کے بارے میں قیاس آرائیاں مکمل طور پر رک گئی ہیں۔ آئندہ، ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پس منظرا میں جگتاپ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر چرن سنگھ سپرا، پبلسٹی کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے محمد عارف نسیم خان اور ڈاکٹر امرجیت سنگھ منہاس کو منتخب کیا گیا ہے۔ مزدور رہنما بھائی جگتاپ نے ممبئی کے کھیت واڑی حلقہ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ فی الحال، قانون ساز کونسل میں ہیں۔ عارف نسیم خان ایک سابق وزیر ہیں۔ جو ٢٠١٩ کے اسمبلی انتخابات میں چانڈیولی حلقہ سے ہار گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button