بین ریاستی خبریں

ممبئی : کسانوں کے احتجاج کی ایس پی کی حمایت 

کسانوں کے احتجاج کی ایس پی کی حمایت آزاد میدان کے احتجاج میں ایس پی ورکروں سمیت عوام سے ابوعاصم اعظمی کی شرکت کی اپیل 

  ممبئی ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کسان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے 25 جنوری کو کسانوں کی حمایت میں آزادمیدان میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ میں عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کی حمایت میں آواز حق بلندکرنا ہمارا فریضہ ہےکیونکہ کسانوں نے ہی آج ملک کو بیدار کیا ہے

انہوں نے ہم پر احسان کیا ہے کہ کسانوں نے نا انصافیوں کے خلاف سب سے پہلے سراپا احتجاج کر کے ہمیں بیدا ر کیا ہے ہم شیتکری کامگار مورچہ کی مکمل تائید کرتے ہیں اس مورچہ میں تمام ریاست کی سیاسی جماعتیں بھی شریک ہے سوائے بی جے پی کو چھوڑ کر آج ہر جماعت کسانوں کے ساتھ ہیں انہوں نے بتایا کہ ایس پی نے تو اس سے قبل ہی کسانوں کے حق میں اپنا احتجاج درج کروایا قومی صدر اکھلیش یادو نے کسانوں کے لئے اپنی گرفتاری تک پیش کی ہے

پولیس نے ایس پی ورکروں پر کسان احتجاج کے سبب نشانہ بھی بنایا ہے ریاست میں میں تمام عوام اورایس پی ورکروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کسانوں کے احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر کسانوں کے احتجاج کو کامیاب بنائیں اورسرکار کو زرعی قانونیں واپسی پر مجبور کر ے کسان کے اتحاد نے سرکار کو مجبو ر کر دیا ہے اس لئے وہ اب طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے این آئی اےکوکسان تنظیموں کے فنڈنگ جانچ دی گئی  ہے

کسانوں کے لیڈروں کو سمن کیا جارہا ہے لیکن کسان سینہ سپرہوکر سرکار کی ان بے ایمانی اورظالمانہ سلوک کا مقابلہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ حق بجانب ہے اس لئے ہمیں یقین  ہے کہ کسانوں کے آگے سرکار کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہونا پڑے گا ہم امید کرتے ہیں کہ سرکار کسانوں کے مطالبہ کو منظور کر کے سیاہ قانون واپس لے گی اس کے بعد ہی کسان گھرواپسی کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button