بین ریاستی خبریں

ممتا بنرجی نندیگرام سیٹ سے الیکشن ہار گئیں،الیکشن کمیشن نے شوبھندو ادھیکاری کونندیگرام میں 1736 ووٹوں سے فاتح قرار دیا

الیکشن کمیشن نے شوبھندو ادھیکاری کونندیگرام میں 1736 ووٹوں سے فاتح قرار دیا،ٹی ایم سی نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرانے کا مطالبہ کیا

کولکاتہ:(اردودنیا.اِن)ممتابنرجی نندیگرام سیٹ سے الیکشن ہار گئیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی کے شوبیندو ادھیکاری نے انہیں 1736 ووٹوں سے شکست دی۔ اس نشست پر کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن ٹی ایم سی نے اب ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے اپنے دعوے ہیں۔ زیادہ تر وقت ووٹوں کی گنتی کے دوران شوبھندو آگے تھے لیکن ایک وقت ممتا بنرجی آگے چلی گئیں۔ یہاں تک کہ ان کی جیت کی خبریں بھی آگئیں۔

ٹی ایم سی کی طرف سے اب بھی یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ نندیگرام میں حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ٹی ایم سی نے ٹویٹ کیا ہے کہ نندیگرام میں گنتی کا عمل ختم نہیں ہوا ہے۔ دریں اثنا ممتا بنرجی کا نندیگرام پر ایک بیان آیا ہے کہ نندیگرام کے بارے میں فکر مت کرو۔ نندیگرام کی عوام جو بھی مینڈیٹ دے گی،وہ مجھے قبول ہے، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے، ہم نے 221 سے زیادہ سیٹیں جیت لیں اور بی جے پی الیکشن ہارگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button