بین ریاستی خبریں

منشیات معاملہ: مہاراشٹرا وزیر کے دامادسمیر خان پولیس تحویل میں

 

photo ANI

 ممبئی ، 14 جنوری (ایجنسیاں)ممبئی کی مقامی عدالت نے آج منشیات کے ایک معاملے میں مہاراشٹرا کے سنئیر ترین وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان کو 18 جنوری تک منشیات کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل میں دئے جانے کا حکم جاری کیا ،سمیر خان کو کل رات این سی بی نے گرفتار کیا تھا اور آج دوپہر اسے عدالت میں پیش کیا گیا ۔

جہاں تفشیشی ایجنسی نے اسکی تحویل کا مطالبہ کرتے ہوے عدالت کو بتلایا کہ ایک منشیات فروش اور ملزم کے مابین چند لین دین سامنے آنے ہیں جسکی تفشیش ضروری ہے لہذاا سے این سی بی تحویل میں دیا جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا ,ممبئی میں گذشتہ ہفتے 200 کلوگرام منشیات کی کھیپ ضبط کرنے سے متعلق کیس کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کے بعد سمیر خان کو گرفتار کیا گیا ۔

نواب ملک مہاراشٹرا وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت ایم وی اے میں اعلی سطحی وزیر اقلیتی امور کے وزیر ہیں ، اور حکمران اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان بھی ہیں۔

مزیدخبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button