لاک ڈاؤن میں آن لائن کلاسیس، سمینارس، کانفرنسیس اور ایڈوانس ٹریننگ کامیابی کیساتھ جاری
مالیگاؤں:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں لاک ڈاون کے دوران بھی آن لائن طرز پر تدریسی خدمات دی جارہی ہے۔ ایک جانب انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبہ کو تعلیمی نقصان نہ ہو اسی لئے آن لائن کلاسیس،سیمینارس، کانفرنس اور ایڈوانس ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔وہی دوسری جانب طلبہ کو انڈسٹریز میں جاب کیلئے تگ ودو بھی کی جاتی رہی ہے اوگذشتہ سال لاک ڈاؤن میں 85%پلیس منٹ ریکارڈ کالج نے قائم کیا۔
گذشتہ ماہ منصورہ انجینئرنگ کالج کے میکانیکل شعبے کے سال آخر کے طلبہ کیلئے ’’ HVAC(Heating Ventilation and Air Conditioning) ‘‘ پر جاب کیلئے مفت ٹریننگ دی گئی۔ اس ایک مہینہ کی ٹریننگ میں پونے شہر کی معروف کمپنی Abbot کے انڈسٹریل ٹرینر مومن محفوظ الرحمن نے طلبہ کو ٹریننگ دی۔ نیز ٹریننگ مکمل کرنے والے تمام طلبہ کو جناب راشد مختار ( سکریٹری، جامعہ محمدیہ) کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔
اس انڈسٹریل ٹریننگ کو کامیاب بنانے میں پروفیسر عدیل انصاری ( ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ آفیسر) نے بھر پر تعاون پیش کیا۔ اس انڈسٹریل ٹریننگ میں فیضی ارقم، محمد حماد، شہزاد انجم، نوید احمد، انصاری عفان اور جاگرتی شیواڑے نے شرکت کی۔
جامعہ محمد یہ کے سکریٹری راشد مختار نے کہا کہ ہمارا مقصد طلبہ کو معیاری تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے اور ساتھ ہی طلبہ کو قابل انجینئر بھی بنانا ہے تاکہ انھیں بہتر روزگار ملے۔ انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبہ کو خصوصی طور پر انڈسٹریل اور اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ مہیا کرائی جاتی ہے۔ تاکہ طلبہ خود مختار روزگار یا انڈسٹریز میں بآسانی نوکری پا سکتے ہیں۔ کالج ہذا کی جانب سے طلبہ کیلئے ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ سیل کا قائم کیا گیا ہے ۔
ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ آفیسر عدیل انصاری نے بتایا کہ HVACکورس اور ٹریننگ کی طلبہ کو مفت میں فراہم کی۔ بڑے شہروں میں اس طرح کے کورس کی فیس تیس سے پچاس ہزار ہوتی ہے ۔ ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ سیل کے زیر اہتمام مالیگاؤں شہر میں ہی طلبہ کو HVACکی ٹریننگ دی گئی۔ نیز انھیں سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا تاکہ انھیں اس فلیڈ میں جلد جاب ملے۔ انھوں نے بتایا کہ اس ٹریننگ کے بعد دو طلبہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں فائنل ائیر کے طلبہ کو آئن لائن اور آف لائن طرز پر مختلف کمپنیوں میں نوکریوں کیلئے ٹریننگ دی جائے گی۔



