جرائم و حادثاتسرورق

منچریال میں شوہرنے اپنی بیوی کے چال و چلن پر شبہ کرتے ہوئے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ضلع منچریال کے اشوکا نگر میں پیش آئے ایک اور دلسوز واقعہ میں شوہر نے اپنی بیوی کے چال و چلن پر شبہ کرتے ہوئے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا بدقسمتی سے اس قابل افسوس واقعہ کا تعلق بھی #مسلم معاشرہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آصف جو کہ پیشہ سے لاری #ڈرائیوربتایا جاتا ہے کی شادی 18 سال قبل اشوک نگر کی ساکن #شاہین بیگم سے سے ہوئی تھی ۔بیروزگاری کی وجہہ سے آصف زائد از ایک ماہ سے گھر میں ہی تھا ۔

اس دوران اس کو #شبہ ہوا کہ اس کی #اہلیہ کے #تعلقات کسی اور شخص سے بھی ہیں اس مسئلہ پرشوہر اور بیوی میں کئی مرتبہ بحث و تکرار ہوئی ایک مرتبہ دونوں پولیس سے بھی رجوع ہوئے تھے تاہم پولیس نے دونوں کی کونسلنگ کرتے ہوئے بھیج دیا تھا۔

آج آصف نے اپنے بیٹے کو کسی کام سے گھر کے باہر بھیج دیا اور اسکی بیٹی باتھ روم میں تھی اسی دوران آصف نے ٹی وی کی آواز بلند کی اور اپنی بیوی شاہین کا گلاگھونٹ کرقتل کردیا ۔اطلاع پر پولیس نے جائے مقام پر پہنچ کر نعش کا پنچنامہ انجام دیا اورشاہین بیگم کی نعش پوسٹ مارٹم کی غرض سے مقامی سرکاری اسپتال کو منتقل کردیا گیا۔

مقتولہ کے افراد خاندان کی شکایت پر پولیس ایک کیس درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔ اس طرح ایک ظالم شوہرکی غیر انسانی حرکت باعث ایک خاتون کی جان ضائع ہوگئی اور دو بچے اپنی ماں کی گود سے محروم ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button