
اترپردیش سے ویکسین ضائع نہ ہونے دینے کی اپیل کی
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اترپردیش ، راجستھان ، چھتیس گڑھ اور پڈوچیری کے وزرائے اعلیٰ سے ان کی ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام خطے میں کوویڈ 19 کی صورت حال پر بات کی۔ ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مودی چیف منسٹروں سے باقاعدہ بات چیت کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ریاست میں کوڈ مینجمنٹ اور ویکسینیشن پر بات کی۔ یوپی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں ریاست میں کوویڈ مینجمنٹ کامیابی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے یوپی کے چیف منسٹر سے ریاست میں بستروں کی دستیابی ، آکسیجن کی فراہمی ، ہر شخص کو مفت ویکسین کے ساتھ بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے اس معاملے پر یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی مشورہ دیا کہ ویکسین کے ضیاع کو کیسے روکا جائے۔



