قومی خبریں

مودی وزیراعظم نہیں بلکہ ایک پارٹی کے انتخابی رضاکار ہیں،سی پی آئی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)سی پی آئی (ایم) نے کوویڈ 19 کیسز میں اضافے کے باوجود مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم جاری رکھنے پروزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ وہ اس ملک کے وزیر اعظم نہیں ہیں بلکہ پارٹی کے ایک پرعزم کارکن کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

 فی الحال مرکزمیں کوئی حکومت نہیں

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے متعدد ٹویٹس میں کہا ہے کہ جب کہ ہم ہندوستانی ایک وباکے شکار ہیں ، بدقسمتی سے ہمارے پاس کوئی مرکزی حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہمارے پاس انتخابی مہم چلانے والے کے ساتھ پی آر (تعلقات عامہ) کمپنی ہے جس نے عوام کو غم اور تکلیف میں بے شرمی سے چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button