
کورٹلہ :(اردودنیا/ایجنسیاں)کورٹلہ و مٹ پلی ریونیو ڈویژن گورنمنٹ صدر قاضی کی حیثیت سے شہر کورٹلہ کی مشہور ومعروف شخصیت جناب قاضی صلاح الدین قاسمی صاحب مرحوم کے فرزند مولانا محمد بلیغ الدین اشاعتی کو حکومت کی جانب سے نامزد کیا گیا ۔اس ضمن میں رکن اسمبلی کورٹلہ جناب ودیا ساگر راؤ نے آج اپنی کیمپ آفس پر سرکاری حکمنامہ جناب قاضی محمد بلیغ الدین اشاعتی کے حوالہ کیا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی نے جناب قاضی محمد بلیغ الدین اشاعتی کی جانب سے کی جارہی خدمات کی ستائش و سراہنا کرتے ہوئے آئیندہ بھی اپنی جانب سے نمایاں خدمات کی انجام دہی کیلۓ زور دیا۔اس موقع پر قاضی محمد بلیغ الدین اشاعتی نے اپنی جانب سے بخوبی فرائض انجام دینے کا تیقن دیتے ہوئے رکن اسمبلی سے اظہار تشکر کیا۔
مابعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے میرے دادا قاضی علیم الدین مرحوم نے قضائت کی خدمات انجام دی اس کے بعد میرے والد قاضی صلاح الدین قاسمی نے۔ تقریباً 42 سال قضائت کے فرائض انجام دیے ہیں۔
2012 سے الحمدللہ میں قاضی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق کورٹلہ و مٹ پلی ریونیو ڈیویژن کے تحت 8منڈلوں،مواضعات،اور مستقر شہر کورٹلہ و مٹ پلی میں اپنی جانب سے خدمات بخوبی فرائض انجام دینے کا انہوں نے اعادہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود جناب کپولہ ایشور، مقامی رکن اسمبلی جناب ودیا ساگر راؤ صاحب، ضلع کلکٹر جی روی ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیر آفیسر ڈی سوندرا ورداراجن, محمد عبد الغفار سابق صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ۔محمد عبد الرؤف مستاجر برگ آبنوس۔محمد عبد الاسرار صدر عید گاہ کمیٹی۔مولانا مظہر قاسمی صاحب و مفتی عبد المعز شامزی و جمیع اراکین جمعیت علماء کورٹلہ و مٹ پلی کا اظہارِ تشکر کیا۔
جناب قاضی بلیغ الدین اشاعتی کو کورٹلہ و مٹ پلی ریونیو ڈیویژن کے قاضی نامزدکرنے پر شہر یان کی کثیر تعداد جنمیں مولانا سید نعیم اسعدی۔ مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی ۔مو لانا عبداللہ۔مولانا عبد الکریم۔حافظ مبشر عالم۔عبد العزیز صدیقی سابقہ ایم آر او۔واسق الرحمن۔محمد اظہر۔عبد الغفار کے علاوہ مختلف عوامی اور سیاسی گوشوں سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہیں.



