تلنگانہ کی خبریںسرورق

مچھیروں کے جال میں سو کیلو وزنی مگرمچھ

تالابتلنگانہ:(اردودنیا.اِن)ضلع محبوب آباد کے گوڈور منڈل کے بامئی کنٹہ میں پیش آئے اس واقعہ کی تفصیلات کے بموجب موضع کے ساکن مچھیروں پیساری شیوا ، سوامی اورراملونے روز کی طرح رات کے وقت گاؤں کے تالاب میں اتر کر جال پھیلادیا اور اپنے اپنے مکانات چلے گئے۔جب صبح مچھیرے واپس اس جال کو کھینچنے لگے تو ان کی حیرت کی کوئی انتہا نہیں رہی کہ جال اتنا وزنی ہوگیا تھا کہ دو چار مچھیروں سے بھی کھینچا نہیں جارہا تھا۔

بالآخر زیادہ مچھلیوں کے جال میں پھنسنے کی خوشی میں جب کسی طرح تالاب کے کنارے تک جال کوکھینچا گیا تو یہ دیکھ کر مچھیروں کے ہوش اُڑگئے کہ اس جال میں مچھلیاں نہیں بلکہ ایک مگر مچھ پھنس گئی ہے۔ تقریبا 100 کیلو وزنی مگرمچھ کو پانی سے نکالنے کے لیے دو گھنٹے لگ گئے ۔

بعد ازاں ان مچھیروں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس کی اطلاع دی ۔ عہدیدار وہاں پہونچے اور پاکالہ کے بڑے تالاب میں چھوڑنے کے لیے مگرمچھ کو جیپ میں منتقل کیا۔وہاں سے مگرمچھ کولیجاکر ریزروائر میں چھوڑدیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button