بین الاقوامی خبریں

مکہ پولیس نے 15 لاکھ ریال لوٹنے والا یمنی گروہ گرفتار کرلیا

مکہ مکرمہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مکہ مکرمہ پولیس نے 15 لاکھ ریال لوٹنے والے یمنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ مذکورہ افراد نے اسلحہ کے زور پر رقم منتقل کرنے والی گاڑی کو لوٹا ہے جبکہ چوری کے وقت ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔پولیس نے کہاہے کہ واقعہ مکہ میں ہوا جس میں دو افراد نے رقم منتقل کرنے والے اہلکاروں کو ڈرانے کے لیے فائرنگ کی اور رقم کے باکس لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیے جبکہ تیسرے شخص نے مفرور افراد کو ٹھکانہ اور مدد فراہم کی۔

پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی اور ریکارڈ وقت میں مذکورہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ان کے قبضے سے پسٹل ضبط ہوئی ہے جبکہ 14 لاکھ 75 ہزار ریال برآمد ہوئے جبکہ باقی رقم انہوں نے خرچ کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button