
ممبئی :(ایجنسیز) مہارشٹرا حکومت نے آج بھنڈارا ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال کے نوزائیدہ بچوں کے مرکز نیو بورن کیئر یونٹ میں لگی آگ میں 10 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کے بعد مہاراشٹر کے دیگر ضلعی اسپتالوں میں نوزائیدہ نگہداشت یونٹوں کے فائر آڈٹ کا حکم دیا جس کے تحت افسران ان اسپتالوں کا معائنہ کرنے کے بعد ان مراکز پر آگ سے بچنے کے اقدامات اور آگ لگنے پر کی گئی تیاریوں کا جائزہ لینگے۔نائب وزیراعلی اجیت پوار نے فائر آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضے دیئے جانے کا اعلان کیا ہے
واضح رہیکہ آج صبح 2 بجے بھنڈارا ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال کےSNUC میں لگی آگ میں 10 بچوں کی موت واقع ہوگئی تھی جبکہ سات بچوں کو باحفاظت محفوظ نکال لیا گیا۔



