
مہاراشٹرا میں پابندیاں مزید سخت ، دوسری ریاستوں سے آنے والوں کو دکھانی ہوگی کووڈ منفی رپورٹ
ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا کی وجہ سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا ہے۔ ایسی صورتحال میں ریاست نے کورونا پر قابو پانے کیلئے بہت سی پابندیاں عائد کردی ہیں، تاہم مہاراشٹرا میں لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں یکم جون تک نافذ ہیں لیکن اب ان پابندیوں کو اور سخت کردیا گیا ہے۔ مہاراشٹرا حکومت نے اب سفر سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
اس رہنما خطوط کے مطابق اب یہ لازمی کردیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی دوسری ریاست سے مہاراشٹرا میں داخل ہونے والے شخص کو آر ٹی پی سی آر کی منفی رپورٹ دکھانی ہوگی۔ اس سے قبل کرونا سے متاثرہ شدید ریاستوں سے آنے والے لوگوں کے لئے آر ٹی پی سی آر کی منفی رپورٹس لازمی تھی۔
نئے اصول کے مطابق یہ رپورٹ ریاست میں داخل ہونے سے 48 گھنٹوں سے پہلے کی نہیں ہونی چاہئے۔ اس سے قبل صرف سنگین کورونا متاثرہ ریاستوں کے ہی لوگوں کے مہاراشٹرا میں داخل ہونے پرہی یہ رپورٹ لازمی تھی۔



