
میٹرک کاسوال نامہ لیک ہونے پرتیجسوی یادوبرہم،

پٹنہ: (اردودنیا.اِن)بہار قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آغاز ہنگامہ خیز رہا۔ پہلے ہی دن حزب اختلاف کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ وہ ایوان میں عوامی مسائل کو پوری طاقت کے ساتھ اٹھائیں گے۔
جمعہ کے روز قائد حزب اختلاف ایوان میں حکومت پر حملہ کرتے دکھائی دیے اور انہوں نے بہار بورڈ میٹرک کے امتحانات کے سوال نامہ لیک ہونے کا معاملہ اٹھایا۔ تاہم انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا اور اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ایسی صورتحال میں ایوان سے باہر نکلنے کے بعد اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادونے سی ایم نتیش کوسخت نشانہ بنایا۔
وزیراعلیٰ کاضمیرخلیج بنگال میں ڈوب چکا
انہوں نے کہاہے کہ میں جانتا ہوں کہ سی ایم نتیش کا ضمیر خلیج بنگال میں ڈوب چکا ہے۔ اب ان کاضمیر جاگنے والا نہیں ہے۔ اب وہ گورنر کی رہائش گاہ جانے کے بعد استعفیٰ نہیں دیں گے۔ نتیش کمار کی آنکھوں میں آنسو سوکھ چکے ہیں ،
انہیں اب کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔تیجسوی یادو نے الزام لگایا کہ سی ایم نتیش کو بہار کی فکر نہیں ہے۔انھیں اپنی کرسی کی فکر ہے۔ لیکن اپوزیشن بہارکے مسئلے اور اسمبلی میں عوام کی آواز کو اٹھانے کے لیے بھر پور طریقے سے کام کرے گا۔ اسی کے ساتھ ہی ہم امید کریں گے کہ اگرحکومت میں کچھ شرم باقی ہے تو ، وہ کارروائی کریں۔



