دلچسپ خبریںسرورق

میڈم ! میری شادی کروادو،عظیم منصوری کی پولیس سے درخواست

عظیم منصوری

دو فیٹ تین انچ قد کے مالک عظیم منصوری

یوپی: (اردودنیا.اِن) پولیس کیلئے روز جرائم ، ماردھاڑ ، قتل و خون کی شکایتیں موصول ہونا عام بات ہیں ساتھ ہی مختلف درخواستیں بھی پولیس کو موصول ہوتی رہتی ہیں لیکن آج اترپردیش کے شاملی لیڈیز پولیس اسٹیشن کی خاتون سب انسپکٹر کو ایک ایسی درخواست موصول ہوئی جسے پڑھ کر اور درخواست گزار سے اسکی پریشانی سن کر خود وہ بھی مسکرا اٹھیں جب ایک دو فیٹ تین انچ قد کے حامل نوجوان اس درخواست کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچے اور سب انسپکٹر سے درخواست کی کہ ” میڈم ! میری شادی کروادو

عظیم منصوری

واقعہ کی تفصیلات کے مطابق عظیم منصوری نامی 26 کی شادی میں سب سے بڑی رُکاوٹ ان کا کم قد ہونا ہے۔ دو فیٹ تین انچ قد کے حامل عظیم منصوری کو اپنے اس کم قد کے باعث بچپن ہی سے مشکلات درپیش ہیں تاہم اب جوانی میں بھی انہیں انکے کم قد کے باعث کوئی لڑکی دینے تیار نہیں ہے اور وہ اب اپنی شادی کو لیکر پریشان ہیں۔

عظیم منصوری

لہذا وہ آج شاملی لیڈیز پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اس درخواست کیساتھ کہ پولیس ان کی شادی میں مدد کرے۔عظیم منصوری اپنے 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر کے ہیں انہوں نے پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے دؤران ساتھی ۔ طلباء کی جانب سے ان کے قد کا مذاق اُڑائے جانے سے دلبرداشتہ ہوکرعظیم منصوری نے اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی ترک کردیا۔

اور اپنے بھائی کی کاسمیٹک کی دُکان پر بیٹھنے لگ گئےاور اب وہ اپنی خود ایک کرانہ دُکان کے مالک ہیں عظیم منصوری کی آمدنی اچھی ہے لیکن انہیں یہ دُکھ ستارہا ہے کہ ۔ کوئی بھی لڑکی ان کی شریک حیات بننے کیلئے تیار نہیں ہے۔

عظیم منصوری کا الزام ہے کہ انکے والدین ،بھائی بہن بھی ان کی ۔ شادی کروانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ۔جبکہ عظیم منصوری کے بہنوئی کا کہنا ہے کہ وہ لوگ ان کی شادی کروانے کیلئے لڑکی دیکھتے ہیں لیکن ان کے کم قد کی وجہ سے لڑکیاں شادی کرنے سے انکار کردیتی ہیں۔

 اب ہر طرف سے مایوس ہوکر دو فیٹ تین انچ قد کے مالک عظیم منصوری نے پولیس کا سہارا لیا ہے۔عظیم منصوری اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو کیساتھ ساتھ ضلع کے ڈی ایم اور یس ڈی ایم سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان کی شادی میں مدد کرنے کی درخواست کرچکے ہیں۔

2019ء میں بھی عظیم منصور ی کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا ۔ پر وائرل ہوا تھا کہ کیسے وہ اس وقت بھی پولیس سے رجوع ہوئے تھے کہ ان کی شادی کروائی جائے۔ اب دوبارہ عظیم منصوری شاملی لیڈیز پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئے ہیں۔

عظیم منصوری کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنی شادی کو لیکر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور انہیں راتوں میں نیند بھی نہیں آتی ہے۔عظیم منصوری کی درخواست پر پولیس عہدیدار نے انتہائی اپنائیت اور مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں یہ تیقن دیا کہ وہ اس معاملہ میں قانونی طور پر کیا کرنا ہے وہ اس سے واقف نہیں ہیں لیکن جو بھی ممکن ہوگا ہم کریں گے ساتھ ہی پولیس نے عظیم منصوری کو یہ تیقن بھی دیا کہ وہ انکے لیے لڑکی کو تلاش کریں گے۔

اور اگر کوئی لڑکی ان سے شادی کیلئے تیار ہوگئی تو ضرور انکی شادی کروائیں گے۔ جس کے بعد عظیم منصوری نے کچھ راحت محسوس کی ہے عظیم منصوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سے قبل اگر ان کی شادی ہوگئی تو وہ اپنی دُلہن کو ہنی مون پر گوا، کلو منالی اور مسوری ۔ جیسے کئی سیاحتی مقامات لے جائیں گے عظیم منصوری نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ اپنی شادی کروانے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔

  

متعلقہ خبریں

Back to top button