بین الاقوامی خبریںسرورق

میکسیکو کی اینڈریا میزا 69 ویں مس یونیورس ہونے کا اعزاز حاصل کیا

ماسکو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مس میکسیکو کو اتوار کے روز فلوریڈا میں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا ۔میکسیکو کی اینڈریا میزا نے مس ​​یونیورس 2021 کاتاج اپنے نام کرلیا ہے۔اس سال کی مس یونیورس کا مقابلہ امریکہ کے فلوریڈا میں منعقد ہوا تھا اوراتوار کو اس کا آخری راونڈ کا مقابلہ ہوا تھا۔مس یونیورس مقابلہ کے منتظمین نے ٹویٹ کیا، “نئی مس یونیورس میکسیکو سے ہے۔”

اس مقابلے میں ہندوستان کی ایڈلن کاسٹیلینو نے تیسرا رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا اور مس ڈومینیکن ریپبلک کمبرلی جمنیز چوتھی رنر اپ رہی۔ اس کے ساتھ ہی،دوسری رنراپ مس پیرو جینکیک مکیٹا تھیں۔آینڈریا میزا سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔ میزا اپنے ایتھلیٹک لباس کے برانڈ اینڈریا میزاایکٹوویئر کی بھی مالک بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button