بین ریاستی خبریںسرورق

نئے قانون کا مقصد ’سنگ بازوں‘ کو سیدھا کرنا ہے : نروتم مشرا

نئے قانون کا مقصد ’سنگ بازوں‘ کو سیدھا کرنا ہے : نروتم مشرا

نروتم مشرا
بھوپال: (اردودنیا.اِن)مدھیہ پردیش حکومت ریاست میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف اب مزید سخت کارروائی کرنے جارہی ہے اور اس کے لئے ایک نیا قانون بھی نافذ کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے جمعرات کی صبح میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سنگ بازو ں کے گھر سے پتھر نکالے جائیں گے ‘۔

کسی کو بھی ریاست کے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا حق نہیں ہے۔ اب سنگ بازوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔اس کے علاوہ ریاستی حکومت ایسے لوگوں سے نمٹنے کے لئے قوانین بنانے پر غور کررہی ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی ایسے معاملات میں ملزموں کے گھر اور املاک کوقرق کئے جانے کا حکم دیا ہے۔ نیز جب وزیر داخلہ سے پوچھا گیا کہ نیا قانون کیسے اور کیا ہوگا ،

تو انہوں نے اس کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پہلے بھی ریاست میں نام نہاد لوجہاد کا قانون لایا ہے اسی طرح عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button