
لندن:(ایجنسیاں)مغربی افریقی ملک نائجر کے ایک گاؤں میں کیے گئے ایک بڑے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمن پریس ایجنسی کے مطابق تیلابیری کے گورنر نے بتایا کہ درجنوں مسلح حملہ آوروں نے، جن کا تعلق مبینہ طور پر مالی سے تھا، اس علاقے میں یہ دہشت گردانہ خونریزی کی۔
23 ملین کی آبادی والے مغربی افریقی ملک نائجر اور ساحل کے خطے کی کئی دیگر ریاستوں میں متعدد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔ مالی میں اقوام متحدہ کے ایک امن مشن کے علاوہ یورپی یونین کا ایک تربیتی مشن بھی کام کر رہا ہے، جس میں جرمن فوجی بھی شامل ہیں۔ تیلابیری میں گزشتہ ماہ بھی مسلح موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ایک مارکیٹ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 58 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔



