جرائم و حادثاتسرورق

نابالغ طالبہ کا لوہے کی راڈ سے پیٹ پیٹ کر قتل ،مشتبہ شخص گرفتار

 نابالغ طالبہ کا لوہے کی راڈ سے پیٹ پیٹ کر قتل ،مشتبہ شخص گرفتار


نالندہ؍پٹنہ:(اردودنیا.اِن)ہفتہ کی صبح پولیس نے بسون بیگھا ریلوے لائن کے قریب سے ایک بچی کی لاش برآمد کی ، جس کی شناخت دیپا کے نام سے ہوئی۔ اہل خانہ نے گاؤں کے ہی ایک لڑکے سورج پر شبہ کیا ہے ، حالانکہ اس وقت پولیس نے کال ریسو کر نے والے نوجوان کو پوچھ گچھ کے لئے تحویل میں لے لیا ہے۔بہار تھانہ علاقہ کے علی نگر کے رہائشی راج کمار گپتا کی 17 سالہ بیٹی دیپا جمعہ کی سہ پہر 3 بجے کے قریب کوچنگ کے لئے باہر گئی۔

کوچنگ گھر کے چار کلومیٹر شمال میں دھنیشور گھاٹ کے قریب ہے۔

کوچنگ کا وقت ختم ہونے کے باوجود وہ شام کو واپس نہیں آئی ،تو اہل خانہ اسے تلاش کرنے لگیں جب گھر والے کال کر رہے تھے تو دوسری طرف فون کاٹ دیا جارہا تھا۔ ادھر دیپا کے بڑے بھائی کے ایک دوست کے پا س فون آیا۔

کال کے دوران وہ مسلسل رو رہی تھی اور صرف یہ بتا پارہی تھی اسے مارا جارہا ہے ، وہ اس جگہ کا نام بتانا چاہتی تھی،لیکن درد اور اکھڑتی سانسوں کی وجہ سے آواز سمجھ میں نہیں آرہی تھی۔ جب گھر والوں نے اسی لڑکے کے ذریعہ کال ریکارڈنگ سنی تو وہ رات تک دیپا کی تلاش کرتے رہے ، حالانکہ انہوں نے پولیس کو اطلاع نہیں دی۔جب سنیچر کی صبح بسون بیگھاریلوے لائن پر علی نگر کی بچی کی نعش کی اطلاع ملی ، تو کنبہ وہاں گیا، لاش کو دیپا کے طور پر پہچانا گیا۔

طالبہ کو لوہے کے سریے سے بری طرح ماراگیاتھا، اس کے ہاتھ سے بہتے خون کو دیکھ کر اس کی رگ بھی کاٹے جانے کا شبہ ہے ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اس بارے میں کوئی تفصیلات مل سکے گی ۔

کال ریسو کرنے والے نوجوان کو پولیس نے سب سے پہلے حراست میں لیاتھا اس سے تفتیش جاری ہے۔ متاثرہ کی والدہ نرملا دیوی نے بتایا کہ سورج نامی لڑکا اسے مسلسل ہراساں کررہا تھا۔ البتہ اس سلسلے میں کوئی بھی بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ،کہ آیا اس سے کوئی رشتہ بھی تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button