صحت اور سائنس کی دنیا

ناسا نےچاند مشن 2024ء کے لیے کامیاب تجربہ کرلیا

ناسا نےچاند مشن
ناسا اپنے آرٹیمس مشن کے تحت راکٹ کا تجربہ کررہا ہے

واشنگٹن: (ایجنسیاں)خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے چاند کے سفر کے لیے خلائی جہاز کی پرواز کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ناسا کوشش میں ہے کہ ’آرٹیمس مشن‘ کے تحت 2024 ء تک امریکی خلا بازوں کو دوبارہ چاند تک لے جایا جائے۔ اس سلسلے میں ایک راکٹ کی آزمایش کی گئی، جو کامیاب رہا۔

قبل ازیں جنوری میں ایسی ہی ایک کوشش آخری لمحات میں ملتوی کر دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ چاند یا خلا کے سفر کے لیے صرف ناسا ہی متحرک نہیں بلکہ نجی سطح پر ایلن مسک کی اسپیس ایکس اور جیف بیزوس کی بلیو اوریجن بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button