بین ریاستی خبریں

نتیش کمار : لالوجی کی خیریت میڈیاسے حاصل کرلیتاہوں،ورنہ لوگ کچھ اورسمجھ جاتے ہیں

لالوجی کی خیریت میڈیاسے حاصل کرلیتاہوں،ورنہ لوگ کچھ اورسمجھ جاتے ہیں:نتیش کمار

پٹنہ,سی ایم نتیش کمار
PTI

پٹنہ:(اردودنیا۔ان) کرپوری ٹھاکر کے یوم پیدائش پر سی ایم نتیش کمار نے لالو پرساد یادو کی شفایابی کی دعاء کی ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔انہوں نے کہاہے کہ اس سے قبل ہم فون کال کرتے تھے ، لیکن لوگ کچھ اورمطلب سمجھ جاتے ہیںاورکچھ اور بولنا شروع کردیتے ہیں۔ اس کے بعد ہم نیوز کے ذریعہ معلومات حاصل کرتے ہیں۔ کرپوری آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام میں نتیش کمار نے مخالفین کوبہت زیادہ نشانہ لیا۔

انھوں نے کہاہے کہ کچھ لوگوں کی میرے خلاف بولنے میں تشہیر ہوتی ہے۔ اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لوگ باتیں کرتے رہتے ہیں ، میں صرف کام کرتا رہتا ہوں۔ جب تک میں زندہ رہوں گا کام کروں گا۔کرپوری آڈیٹوریم میں منعقدہ آڈیٹوریم میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پوچھاہے کہ کرپوری ٹھاکر جی کا کیا ہوا؟ وہ سب ایک ساتھ ہٹائے گئے تھے۔ انھوں نے سب کے لیے کام کیا۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہاہے کہ ہم نے معاشرے کے لیے کام کیا۔عوام کی خدمت کی۔ خدمت ہمارا مذہب ہے۔ آج لوگ کس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ پسماندہ طبقے میں صرف ہندو ہی نہیں ، بلکہ اس میں مسلمان بھی ہیں۔ پسماندہ معاشرے کو وہ تمام سہولیات ملیں گی جو ہم ایس سی / ایس ٹی کو دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ جب ہم ایم ایل اے تھے اور کارپوری جی انتقال کرچکے تھے ، تو انہوں نے اپنی برسی کے موقع پر تقریب کا آغاز کیا تھا۔وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ سوشل میڈیا پرسماج مخالف کام ہورہے ہیں۔ کارٹون بنانا اور چیزوں کوغلط ڈھنگ سے پیش کرنایہ سب سماج مخالف کام ہیں۔ یہ چھوٹے بچوں پربرا اثر ڈال رہا ہے۔ کچھ لوگ شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح کا کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button