نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نوئیڈا میں تھانہ سیکٹر 49 کے علاقے کے سیکٹر 78 میں واقع ایک سوسائٹی میں رہنے والی خاتون سے سائبر فراڈ کا معاملہ سامنے آیا ہے ،اس کے کھاتے سے ایک لاکھ سے زائدرقم نکالی گئی ہے۔ جمعہ کے روز پولیس نے یہ اطلاع دی۔ سیکٹر 49 کے تھانہ انچارج ونود کمار سنگھ نے بتایا سیکٹر 49 میں سائبر فراڈ کی رپورٹ درج کرائی ہے۔
شکایت میں انہوں نے کہا ہے کہ سائبر فراڈنے ان کی اہلیہ سواتی کو فون کیا۔ اس نے خود کو بینک کا ملازم بتایا اور کسی طرح اس سے بینک اکاؤنٹ کا او ٹی پی نمبر حاصل کرلیا۔ سنگھ نے بتایا کہ شکایت کے مطابق سائبر ٹھگوں نے سواتی کے اکاؤنٹ سے 138000 روپئے نکالے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے۔



