سرورققومی خبریں

نوکریوں کا مطالبہ کرنے پر حکومت دے رہی ہے اینٹی نیشنل کا ٹیگ : راہول گاندھی

راہول گاندھی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز لگایا کہ طلبہ نوکریاں چاہتے ہیں ، لیکن حکومت انہیں پولیس کے ڈنڈے، پانی کی بوچھار ، اینٹی نیشنل کا ٹیگ، اور بے روزگاری دے رہی ہے۔ کانگریس نے روزگار کے معاملے پر’اسٹوڈنس وانٹس جاب ‘ہیش ٹیگ کے ذریعہ سوشل میڈیا مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ طلبا نوکریاں چاہتے ہیں ، لیکن حکومت دے رہی ہے پولیس کے ڈنڈے ، واٹر گن کی بوچھار ، قومی مخالف ٹیگ اور بے روزگاری۔کانگریس کے جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے بیروزگاری کے معاملے پر اترپردیش کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ تشہیر کی حکومت ، غلط پروپیگنڈہ ، ٹویٹر پر تقسیم کرے نوکری ، نوجوان کو کیا درکناریوگی جی یہ جو عوام ہیں وہ سب کچھ جانتے ہیں۔ پرینکا نے یہ بھی کہا کہ یوپی کے 70 نوجوان لاکھوں ملازمتوں کا وعدہ کیا تھا ، لیکن لاکھوں عہدے خالی پڑے ہیں۔ تقرری، نتائج اور جوائن کے انتظار میں نوجوان پریشان ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button