بین ریاستی خبریں

نوین پٹنائک نے پی ایم مودی کو خط لکھا،کھلے بازار میں کوویڈ ویکسین کوفروخت کرنے کی منظور دینے کی اپیل

بھونیشو :(اردودنیا.اِن)اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے بازار میں کوویڈ 19 ویکسین کی فروخت کو منظور دیں۔ وزیر اعظم کو بھیجے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ریاستی حکومتوں کو معاشرے میں اس وبا سے متاثر لوگوں پر توجہ دینے میں مدد ملے گی۔

پٹنائک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی سطح پر قابل اعتماد ایجنسیوں کے ذریعہ کوویڈ 19 ویکسینوں کی منظوری ہندوستان میں دی جانی چاہئے۔انہوں نے ہندوستان میں ویکسین تیار کرنے کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اور ریاستوں کو مینوفیکچرنگ یونٹوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے ، لہٰذا ہماری حکومتوں کو اضافی اقدامات اٹھانا چاہئے۔وزیر اعلی نے کہا کہ میٹرو سٹی میں سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں ، لہٰذا انہیں اولین ترجیح دی جانی چاہئے اور وہاں عمر سے متعلق شرطوں میں رعایت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹروسٹی ملک کے معاشی مراکز بھی ہیں اور یہاں کسی بھی قسم کے لاک ڈاؤن کا اثر ملک کے باقی حصوں پر بھی پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے مستقل تعاون سے ہندوستان اس صورتحال سے نمٹنے اور لوگوں کی جانیں بچانے کے قابل ہو گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ اڑیشہ میں روزانہ تین لاکھ سے زائد خوراکیں فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقفے وقفے سے فراہمی اس مطالبے کو پورا کرنے کو چیلنج کر رہی ہے۔  مرکز سے 25 لاکھ خوراک کی ویکسین کی درخواست کی تاکہ ہمیں روزانہ تین لاکھ خوراکیں دینے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button