بین ریاستی خبریں

نیشنل ہیرالڈ کیس میں سوامی کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گاہائی کورٹ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو کہا کہ وہ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کی درخواست پر جولائی میں حتمی دلائل سنے گا۔ سوامی نے ٹرائل کورٹ سے نیشنل ہیرالڈ کیس میں اپنے دعووں کی حمایت میں ثبوت پیش کرنے کوکہاہے، جس میں کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی، ان کے بیٹے راہل اور دیگر ملزم ہیں۔

جسٹس سریش کمار کیت نے کہا کہ اس کیس میں دلائل مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کو 30 جولائی کو حتمی بحث کے لئے دوبارہ درج کیا جانا چاہئے۔اس سے قبل عدالت نے گاندھی خاندان اور دیگر کو درخواست پر اپنا جواب داخل کرنے کا وقت دیا تھا، جواب داخل کر دیا گیا ہے۔کانگریس لیڈران کی نمائندگی سینئر وکلاء آر ایس چیمہ اور ترنم چیمہ نے کی۔

سوامی نے عدالت کو بتایا کہ بحث مکمل ہوچکی ہے اور انہوں نے بھی اس میں جواب داخل کردیا ہے۔عدالت نے 22 فروری کو گاندھی کنبہ، کانگریس کے جنرل سکریٹریوں آسکر فرنانڈیز، سمن دوبے، سام پیترودا اور ینگ انڈین سے سوامی کی درخواست پر جواب مانگاتھا اور تب تک نچلی عدالت کی کارروائی روک لگا دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button