آکلینڈ: (اردودنیا.اِن)نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کوتیسرے ٹی ۔20مقابلے میں شکست دے 3-0 سے کلین سویپ ۔ فن ایلن (71) کی شاندار اننگز اور ٹوڈ ایشل (4/13) اور کپتان ٹم ساؤتھی (3/15) کی بہترین گیندبازی سے نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثر میچ میں ایڈن پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے
تیسرے ٹی۔20میچ میں بنگلہ دیش کو 65 رنز سے شکست دے دی۔ بارش کی وجہ سے میچ 10-10 اوور کا تھا جس میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے دھماکہ خیز آغاز کیا ، ایلن نے 29 گیندوں میں 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 71 اور مارٹن گپٹل نے 19 گیندوں پر ایک چوکے اور 4چھکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے ، نیوزی لینڈ نے10 اوورز میں چار وکٹ پر 141 رن بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم 9.3 اوور میں 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے محمد نعیم نے 13 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی اننگز میں ایلن اور گپٹل کے علاوہ گلین فلپس نے 14 اور ڈیرل مچل نے 11 رنز کی شراکت کی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے احمد ، شرافل اسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



