قومی خبریں

وارانسی پہنچے اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی

 وارانسی: (ایجنیساں) یوپی میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل پروانچل کی سیاسی زمین کو تلاش کرنے کے لئے اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی وارانسی پہنچ گئے ہیں۔ یہاں آتے ہی اسدالدین اویسی نے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو پر سیدھے حملہ بولا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سماجوادی پارٹی کے دور اقتدار میں انہیں 12 بار یوپی آنے سے روکا گیا۔

بہار الیکشن میں ملی کامیابی کے بعد یوپی میں اتحاد کی سیاست کو بڑھاتے ہوئے انہوں نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی سے سمجھوتہ کیا ہے۔ ایسے میں اسدالدین اویسی نے کہا کہ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر سے ان کی دوستی ہے۔واضح رہے کہ یوپی اسمبلی انتخابات 2020 سے پہلے ریاست میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ اسی ضمن میں 12 جنوری یعنی منگل کو اے آئی ایم آئی ایم چیف پروانچل کے ایک روزہ دورے پر وارانسی پہنچے ہیں۔ ان کے ساتھ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر بھی موجود رہیں گے۔ اس سے پہلے اوم پرکاش راج بھر اور اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی کی ملاقات ہوئی تھی۔ سوال یہ ہے کہ کیا بہار اتحاد میں شامل بی ایس پی بھی یوپی کے الیکشن میں اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ مل کر الیکشن لڑے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button